اسلام آباد...احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کردی ۔ کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ۔ استثنٰی ممکن نہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے 11سے 15جون تک عدالت میں حاضری سے استثنٰی کی درخوا ستیں دائر کی گئیں۔ درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی۔نواز شریف کے وکیل نے دلائل د یتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کینسرکے مرض میں مبتلا ہیں ۔ ٹرائل کے آغاز سے اب تک ملزمان مسلسل عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔ ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل متاثر نہےں ہوگا۔ ان کے نمائندے عدالت میں موجود رہیں گے ۔ نیب پراسیکیورٹر نے دلائل د یتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے وکیل حتمی بحث سے بھاگ رہے ہیں۔ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ۔ملزمان استثنیٰ لے کر بھاگنا چاہتے ہیں۔ وکیل صفائی کی طرف سے حتمی بحث موخر کروانے کےلئے ہائی کورٹ مےں درخواست دائر کی گئی ۔استغاثہ کو خدشہ ہے کہ ملزمان استثنٰی لے کر فرار ہو جائیںگے ۔ کیس میں نامزد ملزمان پہلے ہی فرار ہیں جنہیں عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں ایسی کوئی بات نہیں لکھی کہ کلثوم نواز کی جان کو خطرات لاحق ہیں ۔ جب ان کی مرضی ہوتی ہے عدالت کو کہے بغیر چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:شریف فیملی ذرائع آمد ن ثابت نہیں کرسکی،نیب