Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح سب سے فٹ کھلاڑی ہیں،شہریار

 لاہور..پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ ہندسے کرکٹ سیریز سے مالی طور پر بہت فائدہ ہوگا ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے اس سوال پر کہ ہاکی فیڈریشن نے ہند سے کوئی میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہند سے سیریز صرف مداحوں کے لیے اچھی بات نہیں بلکہ مالی فوائد بھی ہیں اسی لئے ہمارا نقصان ہی ہے۔ نیوزی لینڈ میں شکست کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ ہماری تیاری نہیں تھی اس لئے یہ شکست ہوئی۔ اسی ٹیم کو آسٹریلیا کے لیے برقرار رکھنا سلیکٹرز کا فیصلہ ہے لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔مصباح الحق 40 سال کی عمر میں ٹیم میں سب سے فٹ کھلاڑی ہیں۔ ان سے گذارش کی تھی ہمیں آپ کی ضرورت ہے تاہم یہ دیکھا جائے گا کہ ان کی جگہ کون لے گا لیکن ابھی ان کی کوئی تیاری نہیں ہے۔

شیئر: