آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج نہیں لے رہے ،وزارت خزانہ
اسلام آباد...وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے بیل آو¿ٹ پیکج لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف سے کسی بیل آوٹ پیکج پر کسی قسم کے مذاکرات بھی نہیں ہو رہے۔ آئی ایم ایف سے رکن ممالک کی سالانہ مشاورت ہوتی ہے۔ آئی ایف سے یہ مشاورت آئین کے آرٹیکل 4 کے تحت ہوتی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں سال یہ مشاورت مارچ میں ہونی تھی جو بجٹ سازی کے باعث ملتوی ہوئی جو اب جون کے آخر میں ہو گی لیکن اس مشاورت کا بیل آوٹ پیکج سے کوئی تعلق نہیں ۔