Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف میں کون کہاں سے الیکشن لڑے گا

اسلا م آبا د ...تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ۔قومی اسمبلی کے 173 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا۔صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کے نام فائنل ہوگئے ۔ خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹ دئیے گئے ۔ سندھ کے 21 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹ فائنل ہو گئے۔ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چوہدری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔شفقت محمود این اے 130 لاہور ،عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ اورعبدالعلیم خان کو این اے 129 لاہور سے ٹکٹ ملا۔ غلام سرور خان راولپنڈی کے2 حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے۔عامرمحمود کیانی این 61 راولپنڈی سے میدان میں اتریں گے۔پرویز خٹک اور مراد سعید بالترتیب این اے 25 نوشہرہ اور این اے 4 سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں ہیں۔فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد، بنوں، میانوالی ، لاہور اور کراچی کے حلقوں این اے، 53، 35، 95 , 131 اور 243 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔صمصام بخاری،احمدیارہراج،غلام مصطفیٰ کھر،ذوالفقارکھوسہ،جعفرلغاری،نصراللہ دریشک،لیاقت جتوئی،یاررند،ندیم افضل چن، راناقاسم نون،عائشہ نذیرجٹ،مخدوم خسروبختیار،ذوالفقارکھوسہ،ظفرذوالقرنین ساہی،رانا آصف توصیف ، ڈاکٹرنثارجٹ،مخدوم احمدعالم انور،چوہدری طاہراقبال کوبھی ٹکٹ دیاگیاہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے نگراں وزیر اعظم کو خط میں بڑا مطالبہ کردیا
 

شیئر: