عمران خان نے کارکنوں کو کیا اہم پیغام دیا؟
اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے سے روک دیا۔وڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اگو کوئی بھی اینکر، صحافی یا کالم نگار ہمارے خلاف بات کرتا ہے تو تحریک انصاف کے سپورٹرز کوئی بری بات نہ کریں نہ ہی گالیاں دیں ۔اس سے تحریک انصاف کے امیج کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوںنے کارکنوں سے درخواست کی کہ ایسے معاملات میں دانش مندی سے ڈیل کریں تا کہ لوگوں کو نظر آئے کہ یہ تحریک انصاف کے لوگ ہیں۔اختلاف ہے تو اپنا موقف سامنے رکھیں لیکن غیراخلاقی زبان استعمال نہ کریں ۔ لوگو ں کو نظر آ ئے کہ یہ تحریک انصاف کے لوگ ہیں ۔گندی زبان استعمال کرنے سے ہمیں نقصان پہنچے گا ۔