مکہ مکرمہ: حرم مکی شریف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی تارک وطن تھا۔ اس کی عمر35سال بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ آج جمعہ کو عشاءکی نماز کے بعد ایک شخص نے مطاف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی جس کے باعث اس کی پسلیاں اور جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
مزید پڑھیں:حرم مکی شریف میں ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی
حرم مکی شریف میں موجود ہلال احمر کی ٹیموں نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اجیاد اسپتال منتقل کیا تاہم وہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا۔گورنریٹ نے کہا ہے کہ خود کشی کرنے والا پاکستانی تارک ہے۔اس نے مطاف کی بالائی منزل میں موجود آہنی رکاوٹ کو عبور کیا اور نیچے کود گیا۔نیچے گرنے سے کوئی دوسرا زائر زخمی نہیں ہوا۔ متعلقہ ادارے خود کشی کے اسباب اور مزید معلومات کے لئے تفتیش کر رہے ہیں۔
#عاجل..
"الجهات الأمنية" تباشر حالة انتحار لمجهول
قفز من الدور العلوي لصحن المطاف، ولا
تزال الجهات الأمنية ممثلة في قوة أمن
الحرم تباشر الحالة، بمساندة عدد من
الجهات ذات العلاقة. pic.twitter.com/kNo7UsQWJZ— إمارة منطقة مكة (@makkahregion) ٨ يونيو ٢٠١٨