Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے اردن کے معاشی بحران کے حل کے لئے کانفرنس بلالی

کہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اردن کے معاشی بحران کے حل کے لئے مکہ مکرمہ میں کانفرنس منعقد کرنے کی دعوت دی ہے۔ ایوان شاہی سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عرب ممالک کو درپیش بحرانوں کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی کے پیش نظر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بھائی شاہ اردن عبد اللہ دوئم سے رابطہ کرکے اردن کو درپیش معاشی بحران پر تبادلہ خیال کیا ۔
مزید پڑھیں:شہزادہ محمد بن سلمان فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
 بعد ازاں شاہ سلمان نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفون پر مشاورت کے بعد طے کیا کہ اردن کے معاشی بحران کے حل کے لئے سعودی عرب، اردن، کویت اور امارات کی 4رکنی کانفرنس مکہ مکرمہ میں 26رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔
 

شیئر: