Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر: پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ ہوگی

کراچی: پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد شہریوں کو اپنے آبائی علاقوں میں آمد و رفت کے لیے مختلف شہروں سے ٹرینوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 12 جون بروز منگل کو کراچی کے سٹی ریلوے اسٹیشن سے صبح 11 بجے روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین بھی اسی روز کوئٹہ سے صبح ساڑھے 11 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ تیسری خصوصی ٹرین کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے اگلے روز 13 جون کی صبح 11 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی ٹرین راولپنڈی سے 14 جون کی صبح 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہوگی۔ پانچویں عید اسپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے 19 جون کی صبح 7 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہر سال عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں میں رش کے پیش نظر محکمہ ریلوے کو خصوصی عید ٹرینیں چلانے کا بندوبست کیا جاتا ہے تاکہ شہری سہولت کے ساتھ اپنے پیاروں کے ساتھ بروقت عید کی خوشیاں منا سکیں۔
 
 

شیئر: