عمران خان انتخابات سے قبل عمرہ ادا کرینگے
لاہور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات سے قبل عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے، انکی اہلیہ بھی ہمراہ ہوں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔یاد رہے ۔ عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے 3، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔