تحریک انصاف نے دیر سے خاتون امیدوار کو ٹکٹ دیدیا
اسلام آباد...تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے مزید ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔شہریار آفریدی، شوکت یوسفزئی اور حمیدہ شاہد کو بھی ٹکٹ دیئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے این اے 72 سیالکوٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارے گی۔شہریار آفریدی کوہاٹ سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے۔شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے میدان میں اتریںگے ۔ حمیدہ شاہد پی کے 10 اپر دیر سے الیکشن لڑیں گی۔ اپر دیر کا یہ وہ حلقہ ہے جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔علاقائی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔حمیدہ شاہد پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر ہیں اور تحریک انصاف کے صوبائی اسپورٹس ونگ کی نائب صدر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔