شیخ رشید مملکت پہنچ گئے ، روضہ رسول پر حاضری
راولپنڈی.. سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ۔ مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوفل ادا کئے ۔ ملک کے استحکام ،خوشحالی اور امن و امان کے لئے دعائیں کیں ۔ شیخ رشید کل مکہ مکرمہ پہنچیں گے اورعمرہ ادا کریں گے ۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دے ۔ حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات25جولائی کو ہو رہے ہیں ۔ اس وقت ملک بھر میں موسم گرم ہو گا ۔ انہوں نے تجویز دی کہ پولنگ کے وقت میں رات بارہ بجے تک توسیع کی جائے ۔