Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ممنون اور وزیر اعظم مودی کی مختصر ملاقات

بیجنگ... شنگھائی تعاون تنظیم  سربراہی کانفرنس کے موقع پر صدر ممنون اور ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی ہے ۔سربراہ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے اختتام پر مودی نے صدر ممنون سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماوں نے کچھ دیر تبادلہ خیال بھی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہند کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ دونوں ملکوں میں کسی سطح پر کوئی رابطہ نہیں تاہم بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ،چینی صدر

شیئر: