Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے وفد کا خفیہ دورہ عراق

بغداد۔۔۔۔۔عراق اور یمن کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثیوں کا ایک وفد خفیہ دورے پر بغداد پہنچا جہاں اس نے ’’الحشد الشعبی ‘‘کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ایران یمن میں انصار اللہ(حوثی)لبنان میں حزب اللہ اور عراق میں الحشد الشعبی کے نام سے نیم فوجی تنظیمیں قائم کئے ہوئے ہے۔ ان کی مالی ،اخلاقی اور عسکری مدد کررہا ہے۔ تواصل ویب سائٹ کے مطابق حوثیوں کا وفد 10افراد پر مشتمل تھا۔ انہوں نے بغداد کی گرین بیلٹ کے اندر رہائش پذیر الحشد ملیشیا کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ بغداد میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکاروں سے غیر رسمی بات چیت کی۔اطلاعات یہ ہیں کہ ان ملاقاتوں کا عراق کے سیاستدانوں اور وہاں کی ملیشیاؤں سے کوئی رشتہ نہیں۔

شیئر: