تلنگانہ میں 66کروڑ روپے کی افطار پارٹی؟
حیدرآباد۔۔۔۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھرراؤ نے سالانہ منعقد ہونیوالی افطار پارٹی میں 66کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تاہم کئی سماجی تنظیموں نے اس فیصلے پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف ہائیکور ٹ میں درخواست دائرکردی ۔ واضح ہوکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے حیدرآباد میں دعوت افطار اورگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت 400مساجد اور ریاست کے دیگر اضلاع کی 400مساجد میں علیحدہ افطار کا انتظام ہوگاجہاں رمضان کے تحفے کے طور پر ملبوسات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تلنگانہ حکومت نے 66کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔