سیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیار ہوں،سعد رفیق
لاہور..سابق وفاقی وزیر ریلویز و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فائدہ پہنچانے کےلئے میر ے سابقہ حلقے کے3 ٹکڑے کئے گئے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیرکو قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 131 اور این اے 129سے کاغذات نامزدگی جمع کراوں گا۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے ۔ میرا سابقہ حلقہ این اے 131 ، 129اور 132 میں تقسیم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔لا ہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کے لئے تیار ہوں۔