شہبازشریف کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑینگے
کراچی .. ن لیگ نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔شہبازشریف این اے 248 249،250سے الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ( ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری سلیم ضیا نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ امکان ہے کہ پیرکو تینوں حلقوں سے کاغذات جمع کرائیں گے۔دریں اثناسابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اندرون سندھ لوٹ مار کے سوا کوئی کام نہیں ہوا ۔کے پی کے اور سندھ میں ہماری بہت گڈول ہے لیکن ہم نے وہاں انٹری دیر سے ڈالی۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات سب کو سامنے رکھنی چاہیے کہ نوازشریف پارٹی کے قائد ہیں۔ پارٹی ٹکٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا اس پرپابند ہوں۔