Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ احد کیس،حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ میں طلبی

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے عائشہ احد کیس میں حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو پیر کوعدالت طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے عائشہ احد تشدد کیس کی سماعت کی ۔ عائشہ احد ملک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز شریف دیگر نامزد ملزمان کے خلا ف مقدمہ تو درج کر لیا گیا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر حمزہ شہباز پاکستان میں موجود ہیں تو پیر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں ۔ عدالت نے درخواست گزار عائشہ احد ملک کو بھی عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
مزید پڑھیں:عائشہ احد کیس،حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج

شیئر: