Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت اور امارات کے نائب صدر جدہ پہنچ گئے

 
جدہ: امیر کویت شیخ صباح الاحمد جابر الصباح اور امارات کے نائب صدر،دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم جدہ پہنچ گئے۔ کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ان کا استقبال گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور گورنریٹ کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ ایوان شاہی نمائندگان نے کیا۔
مزید پڑھیں: شاہ سلمان نے اردن کے معاشی مسئلے حل کے لئے کانفرنس بلالی
 وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر جدہ پہنچے تھے۔ شاہ سلمان کی سربراہی میں مکہ مکرمہ میں اردن کے معاشی بحران کے حل لئے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 

شیئر: