Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام: ’’بچہ چور ‘‘کے شبہ میں 2نوجوانوں کا پرہجوم قتل

گوہاٹی۔۔۔۔آسام کے ضلع کاربی آنگ لانگ میں ایک ہجوم نے 2نوجوانوں کو ’’بچہ چور ‘‘ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے قتل کردیا۔ اس معاملے پر ریاستی حکومت نے ضلع مجسٹریٹ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے اب تک 16افراد کو گرفتارکیا ۔اس واقعہ کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں پولیس اہلکارمشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کے بجائے وڈیو بنانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ پرہجوم تشدد کا شکار ہونیوالے نوجوان نیلوتپل داس ساؤنڈ انجینیئر جبکہ ابھجیت ناتھ ایک تاجر ہے جومذکورہ ضلع میں پکنک مناکرکار سے واپس آرہے تھے کہ ہجوم نے انہیں روکااوربچہ چوری کے شبہ میں گاڑی سے باہر نکال کر انہیں زدوکوب کرکے قتل کردیا۔قتل کے واقعہ کے بعد گوہاٹی کامرس کالج کے قریب لوگوں کی بڑی تعدادنے جمع ہوکرٹریفک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرکے حالات کو کنٹرول کیا۔وزیر اعلیٰ سروا نند سونووال نے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا اور ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ افواہیں پھیلانے اور ہنگامہ برپا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔پولیس نے بتایا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیاہے اُن میں وہ شخص بھی شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی تھی کہ بچہ چور آسام میں داخل ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -گورکھپور: ڈاکٹر کفیل کے بھائی پر فائرنگ ، حالت نازک

شیئر: