Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزیرا عظم سیکریٹریٹ بھجوائی گئی ہے، جس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسے قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے سے معیشت کو روزانہ ایک ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو نہ روکا تو اس سے ملکی اقتصادی صورت حال پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8.37 روپے، ڈیزل ساڑھے 12 ور مٹی کا تیل 8.30 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔ جسے اس وقت ن لیگ کی حکومت نے فیصلہ کرنے کے بجائے نگراں حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔

شیئر: