پنجاب : 6 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
لاہور: پنجاب میں نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا جس کے ارکان کی تعداد 6 ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی 6 رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حلف لیا۔ تقریب میں سیاسی شخصیات کے علاوہ دیگر اہم افراد بھی شریک تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نگراں صوبائی حکومت کے حلف اٹھانے والے ارکان میں سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود، سابق صدر لاہور چیمبر انجم نثار، سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید، ڈاکٹر جواد ساجد، ضیا حیدر رضوی اور وقاص ریاض شامل ہیں۔