پٹرو ل4روپے26پیسے اور ڈیزل6روپے55پیسے مہنگا
اسلام آباد... نگراں حکومت نے بھی عوام پر پٹرول بم گرا دیا ۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لٹر ہوگئی۔مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 6 روپے 14 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 84 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پیرکی رات 12 بجے سے ہوگیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ نگراں حکومت کے سپرد کردیا تھا۔