Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید گرمی میں لوگ ووٹ کیسے ڈالیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ انتخابات کے لئے یہ وقت مناسب نہیں اسقدر شدید گرمی میں مائیں ،بہنیں، اور بزرگ کس طرح ووٹ پول کریں گے ۔ عمرے سے واپسی پر راولپنڈی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اگر انتخابات کرانا ضروری ہیں تو پولنگ کا وقت بڑھا کر رات 12بجے کر کریں تا کہ ٹرن آوٹ مناسب ہو ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلف نامے کا حامی ہوں ۔کسی بھی امیدوار کی دہری شہریت ، مجرمانہ سرگرمیوں سے شفاف کردار، جائیداد، تعلیمی قابلیت جیسے بنیادی کوائف واضح ہونا ضروری ہے ۔ حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ کوئی امیدوار خود حل نہیں کر سکتا ۔ موجودہ حلف نامہ نکاح نامہ سے زیادہ مشکل ہے اسے حل کرنے کے لئے کوئی بھی وکیل 2لاکھ روپے سے زیادہ فیس مانگے گا اس حلف نامہ پر پورا اترنے کے لئے آدھی اسمبلی خالی ہو جائے گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران جس گھر میں جاتا ہوں مائیں بہنیں پانی کا مطالبہ کرتی ہیں ۔ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے لئے گزشتہ حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا ۔ الیکشن جیتنے اور تحریک انصاف کے ساتھ حکومت بنانے کے بعد پہلا کام راولپنڈی کے لئے غازی بروتھا سے پانی کی ترسیل ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ صرف شیخ رشید وہ عوامی لیڈر ہے جو خود اپنی مہم چلاتا ہے اور خود کاغذات نامزدگی جمع کرواتا ہے ۔ دوسرے لیڈروں کی تو مہم بھی ورکر چلاتے ہیں اور کاغذات بھی وہی جمع کرواتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بے شرم ہے ۔5 سال عوام سے جھوٹ بولتا رہا ۔کئی ہزار میگا واٹ بجلی بنائی تھی تو کہاں گئی ۔
مزید پڑھیں:شیخ رشید نے عمرہ کیا ،ملکی استحکام کیلئے دعائیں

شیئر: