حنا ربانی کھر اور فیصل واڈا ڈیفالٹر نکلے؟
اسلام آباد ...اسٹیٹ بینک نے 100سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دے دیا ۔ فہرست جار ی کردی ۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی آن لائن اسکروٹنی کے لئے ایک سسٹم بنایاہے ۔ الیکشن کمیشن کو ساڑھے12ہزار سے زائد امیدواروں کے نام اسکروٹنی کے لئے بھیجے گئے ۔ ساڑھے7ہزار کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو چکا ۔ اسٹیٹ بینک نے100 سے زائد امیدواروں کو ڈیفالٹر قرار دیا ہے ۔ ان میں پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھرا ور تحریک انصاف کے فیصل واڈا شامل ہیں ۔ حنا ربانی کھر این اے 182 سے کاغذات جمع کرائے تھے ۔ ان کے شوہر پر517 ملین روپے کا قر ضہ واجب الادا ہے ۔ اسی طرح فیصل واڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نک نکلے ۔