Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرا ن خان کی روضہ رسول پر حاضری،آج عمرہ ادا کرینگے

  جدہ ...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔27ویں شب کو ملکی استحکام ،سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان ،عون چوہدری اور تحریک انصاف کے کو آرڈینیٹربرائے مڈل ایسٹ ذوالقرنین علی خان بھی موجود تھے۔ عمران خان کی اہلیہ بشری مانیکا نے بھی مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے۔ اس سے قبل عمران خان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے تو ذوالقرنین علی خان اور دیگر نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ مدینہ منورہ میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی عمران خان کے خیر مقدم کے لئے موجود تھی ۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں بھی شرکت کی۔ عمران خان منگل کو جدہ پہنچیں گے۔ شوکت خانم اسپتال کے حوالے سے افظار ڈنر میں شرکت کے بعد عمرے کے لئے مکہ مکرمہ روانہ ہونگے ۔ بدھ کی صبح وطن واپسی ہوگی۔
مزید پڑھیں:عمران خان عمرے کے لئے کل مملکت پہنچیں گے

شیئر: