مدینہ منورہ۔۔۔۔مسجد نبوی شریف میں ایک سیکیورٹی اہلکار دونوں ہاتھوں سے محروم ایک زائر کی مدد کرکے اسے آب زمزم پلا رہا ہے۔ اس منظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی ۔ جس نے بھی یہ منظر دیکھا پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ہر ایک نے مسجد نبوی شریف کے سیکیورٹی اہلکار کے اس انسانیت نواز عمل پر اسے دل سے دعائیں دیں۔