Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سے کلین سو ئپ کریں گے ،مصطفی کمال

  کراچی ..پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کراچی سے کلین سو ئپ کرے گی۔مردم شماری میں لوگوں کو کم شمارکرنا اور من پسند حلقہ بندیاں قبل ازوقت دھاندلی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت اور ملک چلانے والوں نے مردم شماری میں دھاندلی کی اور کراچی کے 70 لاکھ لوگوں کو کم کیا گیا۔ حلقہ بندیوں میں بھی زیادتی کی گئی ہے۔ملیر کے ایک علاقے میں قومی اسمبلی کا ایک حلقہ 2 لاکھ 35 ہزار ووٹوں پر بنایا گیا۔ ساوتھ میں 4 لاکھ 10 ہزار ووٹوں سے ایک حلقہ بنایا گیاجو انتخابات سے قبل دھاندلی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی سندھ بھرسے الیکشن لڑےگی۔پی ایس پی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے۔کراچی اورحیدر آباد سے کامیابی حاصل کریں گے۔کراچی سے کلین سو ئپ کریں گے۔بلوچستان میں بھی سرپرائز دیں گے ۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا مقابلہ دو پیسوں والی جماعتوں سے ہے، جس پیسے سے شہریوں کو پانی دینا تھا اور کچرا اٹھانا تھا۔ اس سے الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے۔مخالفین سرکاری فنڈزسے جھنڈے اوربینرزلگارہے ہیں۔اقتدار میں آکر کراچی کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔کراچی کودوبارہ صاف کریں گے۔ اردوبولنے والوں کے راستے سے کانٹے ہٹاناہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کوجوڑنے آئے ہیں توڑنے نہیں۔دشمنی کی سیاست نہیں کرناچاہتا۔مہاجروں کے دشمنوں کودوست بناناچاہتاہوں۔ہم نے جیسے پہلے کراچی شہر کو بنایا تھا پھر بنائیں گے۔ چند نشستوں پر پیپلز پارٹی سے ہمارا مقابلہ ہوگا ۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں ہماری جیت سے سب کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:شدید گرمی میں لوگ ووٹ کیسے ڈالیں گے،شیخ رشید

شیئر: