مدینہ منورہ میں جوتے کیوں نہیں پہنے،عمران نے وجہ بتادی
جدہ ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ مدینہ منورہ میں پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادب میں جوتے نہیں پہنے ۔ اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بنی کریم کے شہر میں ان کا ادب اور احترام لازم ہے۔طیارے میں ہی جوتے اتار کر باہر آیا۔ ہوٹل سے مسجد نبوی بھی ایسے ہی گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ جب بھی روضہ رسول پر حاضری دیتا ہوں روح کو بڑا سکون ملتا ہے جو شاید کہیں نہیں مل سکتا۔ میری خوش قسمتی ہے کہ روضہ رسول پرحاضری اور مسجد نبوی میں نوافل کا موقع ملتا ہے۔ میری یہ بھی خوش قسمتی رہی کہ 27ویں شب وہاں موجو دتھا۔ اپنے ملک اور قوم کے لئے بھی دعائیں کیں۔