Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: بس الٹنے سے بھیانک حادثہ،17مسافرہلاک

مین پوری۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع مین پوری کے دنناہار علاقے میں آج صبح بھیانک سڑک حادثے میں 17افرادہلاک اور 35سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق جے پور سے فرخ آباد جانیوالی ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
اطلاع ملتے ہی مین پوری کے ایس پی پولیس دستے اور امدادی ٹیموں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔حادثے میں محفوظ تمام مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ نعشوں قبضے میں لیکر سردخانہ منتقل کیااورزخمیوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرادیا۔پولیس نے بس کے مسافروں سے حادثے سے متعلق معلومات حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم مودی نے بتایا فٹنس کا راز

شیئر: