Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہری شہریت کے حامل سفیروں کی تفصیلات طلب

لاہور... سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت والے افراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔
مزید پڑھیں:چاروں صوبوں میں چیف سیکریٹری اور آئی جی تبدیل

شیئر: