Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم نواز لندن روانگی کے لیے تیار؟

لاہور:  مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کل متوقع طور پر لندن روانہ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحب زادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے ریٹرننگ آفس میں متعلقہ افسر سے کہا کہ کل صبح 9 بجے میری فلائٹ ہے، میں آپ کے پاس نہیں آ سکوں گی جس پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ آپ نہ آئیں آپ کا وکیل آ سکتا ہے۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے مریم نواز سے کچھ سوالات بھی کیے گئے۔ جبکہ ان کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے سے اس حوالے سے پیش گوئی کی جاتی رہی ہے کہ پہلے کی طرح اس سال بھی نواز شریف عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ لندن میں گزاریں گے۔
 

شیئر: