Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ایک ہفتہ لندن میں قیام کرینگے ،مریم اور نگزیب

لاہور...مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے شرائط پر ملک آنے کی حامی بھری ہے۔انصاف سب کےلئے برابر ہونا چاہیے۔ کیا جادو کی چھڑی ہے کہ زلفی بخاری کا نام ایک گھنٹہ میں ای سی ایل سے نکال لیا گیا ۔ بدھ کو میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے شرائط پر ملک آنے کی حامی بھری ہے۔ انصاف سب کےلئے برابر ہونا چاہیے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ زلفی بخاری کے ساتھ جو سلوک ہوا ۔کیا جادو کی چھڑی ہے زلفی بخاری کا نام ایک گھنٹہ میں ای سی ایل سے نکال لیا گیا۔انہوںنے کہا کہ شریف فیملی ایک ہفتہ لندن میں قیام کرے گی اور عید الفطر کے 3 دن کے بعد وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ 5سال خاموش رہا جو یہ بات کررہے ہیں ہر حکومت یہی بات کرتی رہی۔ الیکشن سے پہلے ذاتیات کےلئے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگاتے رہے۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم لندن روانگی کیلئے تیار؟
 

شیئر: