ورلڈ کپ دکھانے کے لئے 294اسکرینیں نصب
ریاض: ورلڈ کپ کے میچزدکھانے کے لئے مملکت بھر میں294اسکرینیں نصب کردی گئیں۔ یہاں شائقین مختلف میچز مفت دیکھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت بلدیاتی ودیہی امور نے فیفا ورلڈ کپ میچ دیکھنے کے خواہشمندوں کے لئے مملکت کی مختلف کمشنریوںکے پارکوں اور میدانوں میں بڑی اسکریں نصب کردی ہیں۔ ریاض میونسپلٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں 44، جدہ میں 23،مشرقی ریجن میں 10، عسیر میں 32، مکہ مکرمہ میں 6، طائف میں 24، شمالی حدود ریجن میں 14،باحہ میں 16، حائل میں 12، الجوف میں 22،جازان میں 33، نجران میں 10، قصیم میں 13، حفر الباطن میں 6، تبوک میں 22، الاحساءمیں 4اور مدینہ منورہ میں 3اسکرینیں نصب کردی گئیں۔