روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر123کا ہوگیا
کراچی ...انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 1.21روپے مہنگا ہو گیا۔اس اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر 121 روپے 60 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے پر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہواہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہواہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر123 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیاتھا جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 120.50 پرپہنچ گیاتھا۔ منگل کو انٹر بینک میں ڈالرایک روپے 66 پیسے مہنگا ہواتھا۔ 11جون کوانٹر بینک میں امریکی ڈالر 115 سے بڑھ کر 120 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔