مغربی بنگال کو ترنمول اور ملک کو بی جے پی سے آزاد کرائینگے،یچوری
لکھنؤ- - - -بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری (مارکسی) سیتارام یچوری نے کہا کہ بی جے پی اینٹی ووٹ کو منقسم ہونے نہیں دیں گے اور سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی پارٹی کے لیڈرکو وزیراعظم بنائیں گے۔یہ باتیں انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہیں۔یچوری نے کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت خراب ہو رہی ہے۔ نوجوانوں کو نوکری ملنا بہت دور ہے۔ نوکری پیشہ لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ بی جے پی فرقہ وارانہ کارڈ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے بارے میں آرڈیننس ابھی تک نہیں لایا گیا جبکہ آر ایس ایس کے لوگوں کیلئے مشترکہ سیکریٹریوں کی تقرری کیلئے آرڈیننس لایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وسطی ایشیا اور یورپ کیلئے ٹریڈ روٹ تیار کرنے کی بات چل رہی ہے۔اس صورت حال میں، سی پی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ متبادل سیاست کیلئے بڑے پیمانے پر تحریک کو تیز کیا جائیگا۔یچوری نے کہا کہ ملک کے عوام کو پالیسیوں کی ضرورت ہے، رہنما نہیں۔ اپوزیشن اتحاد میں، وزیراعظم کی دوڑ میں چہرے کی کمی نہیں۔ ہمارا نعرہ مغربی بنگال کوترنمول سے اور بی جے پی سے ملک کو آزاد کراناہے ۔