Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کو دل کا دورہ،آئی سی یو منتقل

لندن ..سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔شریف خاندان نے دعاوں کی اپیل کی ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لاہور سے لندن آمد کے بعد سیدھے اسپتال پہنچے ڈاکٹروں سے کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں معلو مات کیں۔مسلم لیگ ن کے لندن میں موجود کارکنان کی بڑی تعداد بھی اسپتال کے باہر موجود ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں والدہ کو دل کی دورے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح والدہ کو دل کا دورہ پڑا اس وقت لند ن آنے کے لئے فلائٹ میں تھے شہباز شریف ن نے وڈیو بیان میں کہا کہ میری بھابی کی طبیعت بگڑ گئی انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔ان کی صحت یابی کے لئے پوری فیملی دعا کررہی ہے۔تمام لوگوں سے دعا کی اپیل ہے۔داضح رہے کہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لئے کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف ایک ہفتہ لندن میں قیام کرینگے،مریم اورنگزیب

شیئر: