Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی پرچم سمیت نمائندگی

 
ماسکو: فٹبال ٹیم کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو بھی فیفا ورلڈ کپ میں نمائندگی مل گئی ۔ ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ کو ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ 2018ء کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کا اعزاز ملا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کوئی پاکستانی نوجوان فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لیکر اسٹیڈیم میں کھڑا ہو ا۔ڈی اسماعیل خان کے چھوٹے سے گاوں سے تعلق رکھنے والے سارنگ ہوت بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادار ے گیسپرام کی جانب سے جاری مہم فٹ بال فار فرینڈ شپ میں ینگ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔فٹ بال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر فہد خان بھی دنیا کے211 ممالک کے ان 15خوش نصیب افراد میں شامل ہیں جنہیں فیفا نے افتتاحی تقریب میں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا ہے۔فہد خان نے اسے ملک کیلئے اعزاز قرار دیا ۔
 

شیئر: