مہاراشٹر۔۔۔۔مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے وکاڑی گاؤں میں دلت لڑکوں کو برہنہ کرکے گھمائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ لڑکے گرمی سے نجات پانےکیلئے گاؤں کے تالاب میں نہانے کیلئے گئے تھے ۔جب لڑکوں کے تالاب میں نہانے کے بارے میں گاؤں کے اونچی ذات کے لوگوں کو علم ہوا تو موقع پر جمع ہو گئے اور2 لڑکوں کو تالاب سے باہر نکلنے اور کپڑے اتارنے کیلئے مجبور کیاپھر ان کوزدوکوب کرنے کے بعد برہنہ حالت میں گاؤں میں گھمایا ۔ اس واقعہ کے بعد لڑکوں کے گھر والوں نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اب متاثرین کے اہل خانہ پر گاؤں کے با اثر لوگ شکایت واپس لینے کیلئے دباؤڈال رہے ہیں۔مرکزی سماجی بہبود کے وزیر رام داس اٹھاولے نے اس واقعہ کی مذمت کی اور لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔مہاراشٹر کے سماجی انصاف کے وزیر دلیپ کانبلے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں2 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر چندرکانت پاٹل نے اس معاملے میں کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ملزمان پرایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کرنے کامطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ماضی کی فہم ہی روشن مستقبل کی بنیاد، وزیر اعلیٰ یوگی