بلاول لندن پہنچ گئے ،کلثوم نواز کی عیادت کرینگے
کراچی ..پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن پہنچ گئے۔بلاول بھٹو کی جانب سے مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کےلئے اسپتال جانے کا بھی امکان ہے۔ بلاول عید بھی لندن میں منائیں گے ان کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری بھی ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ ا پنی خالہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری کاعید کے دوسرے دن طن واپسی کا امکان ہے۔