122امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے
اسلام آباد...ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی دہری شہریت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کردیں ۔ملک بھر سے 122 امید وار دہر ی شہریت کے حامل نکلے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، تحریک انصاف کے فیصل واوڈا، اور فوزیہ قصوری شامل ہیں۔ دہری شہریت کے حامل ا±میدواروں میں 49 نے قومی اسمبلی، 53 نے پنجاب اسمبلی، 11 نے سندھ اسمبلی، 8 نے خیبرپختونخوا اسمبلی اور ایک ا±میدوار نے بلوچستان اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے فہرست بارڈر منجمنٹ نظام کے تحت ترتیب دی ہے جو ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر امیگریشن کاونٹر پر مسافروں کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا کام کرتا ہے۔الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو 19 ہزار 880 کاغذات نامزدگیوں کی اسکروٹنی کے لئے کہا تھا ۔ 122 کاغذات نامزدگیوںکے ا±میدوار غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل ہیں۔ فہرست کے مطابق 60 ا±میدواروں کے پاس برطانیہ، 26 کے پاس امریکی ، 24 کے پاس کینیڈین، 3 کے پاس آئرش، 2 کے پاس بیلجئیم جبکہ دیگر سنگاپور، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، اسپین اور ازبکستان کی شہریت کے حامل ہیں۔ ا یف آئی انے اپنے محدود ڈیٹا کے باعث ان افراد کی دہری شہریت کی شناخت کی ۔ سابق وزیر اعلی سندھ مراد علیشاہ کے پاس کینیڈا ، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کے پاس امریکہ ،پاک سر زمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری کے پاس کینیڈا ، نادر لغاری کے پاس امریکہ جبکہ احمد یار ہراج کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔