Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھورے ریچھ نے نوجوان ماہی گیر کو دریا میں ڈوبنے پر مجبور کردیا

 ماسکو......  31سالہ ایک شخص مشرقی روس میں ایک بھورے ریچھ کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔  اس واقعہ کی جو وڈیو سامنے آئی ہے اس کے مطابق ایک روسی ماہی گیر یخ بستہ دریا میں  موجود ہے اوریہ ریچھ اسے دوڑا رہا ہے۔ یہ اپنی جان بچانے کیلئے دریا کے کنارے چھوٹی سی  پہاڑی پر بھی چڑھ گیا لیکن  وہاں سے دریا میں جاگرا اور ڈوب گیا۔ ریچھ اتنا غصے میں تھا کہ اس نے ماہی گیر کی ہوا بھری کشتی بھی پھاڑ دی جبکہ اس نے جو مچھلیاں پکڑی تھیں وہ بھی کھا پی گیا۔ کچھ لوگوں نے ریچھ کو بھگانے کیلئے اس پر پتھر بھی پھینکے لیکن  اس نے ماہی گیر کو پکڑنے کی جیسے ٹھان رکھی تھی۔ ایک دوسرے ماہی گیر نے  شور و غل سن کر اس سارے واقعہ کی وڈیو تیار کرلی۔ حکام کا کہناہے کہ ریچھ بھاگ گیا ہے او رہم اب تک اس کی تلاش نہیں کرسکے ۔
مزید پڑھیں:- - - - مصنوعی گردہ تیار، ڈائیلیسس اور ٹرانسپلانٹ کی ضرور ت نہیں رہیگی

شیئر: