Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی فاتح ہار گیا، میکسیکو کی دفاعی لائن آہنی دیوار ثابت ہوئی

ماسکو: میکسیکو اور جرمنی کا مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں فٹبال شائقین نے پورے90منٹ سے زیادہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی طرف سے خوبصورت میچ دیکھا۔ پورے مقابلے کا کوئی ایک منٹ بھی فالتو نہیں تھا۔ ہر منٹ دلچسپی، سنسنی خیزی اور فن سے بھر پور تھا۔
مزید پڑھیں:نیمار آج مقابلے کے لئے تیار نہیں، برازیلی کوچ
 میکسیکو نے مقابلے میں جان لڑا کر دنیا کو حیران کردیا۔ اس کے بالمقابل عالمی فاتح ٹیم جرمنی نے گول کرنے کی ہر طرح سے کوشش کی مگر میکسیکوکی دفاعی لائن آہنی دیوار ثابت ہوئی۔ پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی برتری ثابت کرلی اور اس کو میچ کے آخری سیکنڈ تک برقرار رکھا۔ 

فیفا ورلڈ کپ، ہر وقت اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: