فیفا ورلڈ کپ: پانچویں دن کے میچز،سویڈن اورانگلینڈ میدان میں
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں پلٹنا جھپٹنا ، جھپٹ کر پلٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر 18جون کو بھی 3 میچز کھیلے جائیں گے۔ 3میچز اس طرح ہوں گے۔ پہلا میچ گروپ ایف کی ٹیموں سویڈن اور جمہوریہ کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 5بجے شروع ہو گااور نزہنی نووگروڈ کے خوبصورت اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں گروپ جی کی ٹیمیں بیلجیئم اور ورلڈ کپ میں پہلی باع شرکت کرنے والی ٹیم پانامہ آمنے سامنے ہوں گی ، اس میچ میں پاکستانی شائقین زیادہ دلچسپی لیں گے کیونکہ پانامہ لیکس کے بعد ہر شہری کی پانامہ سے شناسائی ہے ۔ اس مقابلے کا آغازرات 8بجے ہو گااورسوچی کے فشٹ اسٹیڈیم یں کھیلا جائیگا۔ آج کے تیسرے میچ میں گروپ جی کی ٹیمیں انگلینڈ اور تیونس آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 11بجے وولگوگراڈ ارینا اسٹیڈیم،وولگوگراڈمیں کھیلا جائے گا۔