Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: عید ایونٹ مکمل رعنائیوں کیساتھ جاری

پاکستان ، ہندوستان، بنگلہ دیش اور فلپائن کے شہریوں کے ہمراہ سعودی بھی شریک
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے لولو کی جانب سے شاندار رنگارنگ پروگرامز ترتیب دئیے گئے ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس شاندار ایونٹ کو وی آئی پی ایونٹس نے نہ صرف آرگنائز کیا بلکے عید کے پہلے روز سے شروع ہونے والا یہ پروگرام اپنی مکمل رعنائیوں کے ساتھ جاری رکھا جس میں سعودی شہریوں کی بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی، انڈین، بنگالی، فلپائنی اور دیگر ممالک کے لوگ جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیںجبکہ سعودی نوجوانوں کی جانب اس پروگرام میں ایسی شرکت جاری ہے جو اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آئی، سعودی نوجوان نہ صرف انڈین فلمی گانوں کو گا کر لوگوں کو سنا رہے ہیں بلکہ لوگوں سے خوب داد بھی وصول کر رہے ہیں، وی آئی پی ایونٹس کے روح رواں عمیر شیخ کی کمپیئرنگ جو کہ ہلہ گلہ سے بھرپور ہوتی اور طنزومزاح سے بھرپور ہونے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں لوگ روزانہ اس خوبصورت ایونٹ کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں، کھیلو اور جیتو پروگرام میں کوئز کومپٹیشن، میجک شو، فائر شو کے علاوہ مہندی کے ا سٹال، فیس پینٹنگ، بچوں کے پروگرامز پیش کیے جا رہے ہیں،اور روزانہ لوگوں کی بڑی تعداد انعامات جیت کر گھر جا رہے ہیں،جبکہ عمیر شیخ کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے یہ شاندار ایونٹ ہے جس میں تمام لوگ اچھے ماحول میں تفریح حاصل کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ انعامات. بھی حاصل کر رہے ہیں جس سے لوگوں کی عید خوشگوار ہو گئی ہے، اورخاص کر ہمارے ورکرز جو اپنوں سے دور ہیں ہم ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
 

شیئر: