انتخابات سے قبل گڑ بڑ نظر آرہی ہے،خورشید شاہ
سکھر..پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ موجودہ انتخابات اہم اور ملکی سالمیت سے وابستہ ہیں۔ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔مجھے انتخابات سے قبل گڑ بڑ نظر آرہی ہے۔نواز شریف نے جب بھی میری باتوں پر عمل کیا بچ گئے لیکن جب نہیں مانے تو پھنس گئے۔سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نااہلیوںسے پاکستان 2 حصوں میں تقسیم ہوا ۔آمروں کی غلط پالیسیوں سے ملک کمزور ہوا ۔ عدم استحکام کے باعث چھوٹے ملک بھی ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن کو معمول کا الیکشن نہ سمجھا جائے۔یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کو مستحکم بھی کرسکتا ہے اور کمزور بھی۔ اگر کہیں کسی نے غلطی کرکے کوئی شرارت کردی اور الیکشن کو متنازع بنایا تو خطرناک بات ہوگی۔انہوں نے کہاکہ غلطیوں سے آدھاپاکستان الگ ہوا۔ اب ہمیں موجودہ پاکستان کی حفاظت کرناہوگی ۔