لندن ... تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کیلئے گلدستہ پہنچایا گیا۔ تحریکِ انصاف کے صدر میاں وحید الرحمان نے ہارلے اسٹریٹ کلینک جا گلدستہ دیا۔ انہوں نے کلثوم نواز کے اہلخانہ کو عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کا پیغام پہنچایا۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کلثوم نواز کے لئے گلدستہ بھیجا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
مزید پڑھیں:بلاول نے کلثوم نواز کے لئے گلدستہ بھیج دیا