Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرہ نہیں کیس دیکھنے کی پا لیسی ہے ،چیئرمین نیب

اسلام آباد... چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی احتساب سب کیلئے کی پالیسی کی بدولت نیب نے چہرہ نہیں کیس کو دیکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے بدعنوان عناصر، اشتہاری اور مفروروں کو پکڑنے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ پوری قوم کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب سے امیدیں وابستہ ہیں۔ نیب تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قوم کی توقعات پر پورا اترے گا۔ قومی احتساب بیورو کی بلاامتیاز کارروائیوں سے اس کی عزت اور وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے نیب کی تشکیل نو کی گئی ہے۔تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بدعنوان عناصر سے کوئی رعایت نہ برتیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ 
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ اور مراعات یومیہ 50ہزار روپے

شیئر: