سندھ میں جی ڈی اے او رتحریک انصاف کا انتخابی اتحاد؟
کراچی ...گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے آئندہ الیکشن تحریک انصاف کیساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔ ذوالفقار مرزااور فہمیدہ مرزا پہلے ہی جی ڈی اے میں شامل ہوچکے ہیں ۔ گرینڈڈیموکریٹک الائنس اورتحریک انصاف نے بھی پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد کرلیا ۔اسی اتحاد کے تحت این اے 220سے جی ڈی اے کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔دستبرداری کا باقاعدہ اعلان انہوں نے عمرکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ۔ دریں اثناء پیر پگارا کے زیر صدات بدھ کو کنگری ہاﺅس میں اجلاس ہوگا۔ مرتضی جتوئی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو ڈاکٹر صفدر عباسی ناھید خان سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے۔ اجلاس میں انتخابات سے قبل دھاندلی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائے گی۔ انتخابی عمل فوج کی نگرانی میں کروانے کے مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا۔مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی جائے گی۔سردار رحیم کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل تمام جماعتیں مقررہ وقت پر انتخابات شفاف طریقے سے کروانے کے حامی ہیں۔سندھ میں جی ڈی اے کی مقبولیت سے پریشان خلاف پی پی منفی پروپیگنڈے کررہی ہے۔