Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سے 50فیصد نشستیں جیتیں گے،سعید غنی

کراچی... پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات 2018شفاف ترین الیکشن ہو ں گے پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے پیپلز پارٹی کراچی سے 50فیصد سے زائد سیٹیں جیتے گی،سب ملکر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔اس الیکشن میں ایم کیوایم کی ووٹ مشین کام نہیں کر سکے گی اس مرتبہ تاریخ کے شفاف ترین الیکشن ہوں گے اور پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔
مزید پڑھیں:سندھ میں جی ڈی اے اور تحریک انصاف کا اتحاد؟
 

شیئر: