Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی توپ میں دھماکہ، 6افراد شدید زخمی

بھرت پور۔۔۔۔راجستھان کے بھرت پور میں بیانا تھانہ علاقے کے دھادرین گائوں میں پرانی توپ کے پھٹنے سے6افراد جھلس گئے۔ بیانا تھانہ کے سربراہ خلیل احمد نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو ہنڈین کے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ 2افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث جے پور کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ خلیل احمد نے بتایا کہ گاؤں میں سڈا دنگل کے افتتاح کے موقع پر پرانی توپ میں بارود بھرتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ جان بچا کر بھاگنے لگے۔ ہنڈین اسپتال کے ڈاکٹر جے پی مینا نے بتایا کہ لوہے کی سلاخ کی مدد سے لوگ بارود کو توپ میں بھر رہے تھے کہ اسی دوران توپ دھماکے سے پھٹ گئی جس سے وینو ، ستیندر ، امراؤ سنگھ ، پنٹو منیم سنگھ بری طرح زخمی ہوگئے۔ امراؤ اور پنٹو کو جے پور اسپتال پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -گوری لنکیش قتل کیس: شری رام سینا کی ملزم کیلئے مالی امداد کی اپیل

شیئر: